سوات میں بھیک مانگنے والے بچوں کے خلاف کارروائی، 15 بچے ریسکی

سوات : چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوات نے فضاگٹ بائی پاس روڈ پر گداگری میں ملوث بچوں کے حوالے سے اہم کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 15 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، جنہیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ہونے والی بچیوں کو “خپل کور فاؤنڈیشن” کے حوالے کیا گیا، جبکہ بچوں کو عارضی طور پر دارالکفالہ سوات میں رکھا گیا۔ حکام کے مطابق ان بچوں کو والدین یا سرپرستوں کے حلف نامے حاصل کرنے کے بعد ان کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے مطابق اب تک 130 بچوں کو گداگری سے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بھیک مانگنے کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گداگری جیسے مسائل کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔