سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03جنوری2017ء) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹر ک ورکرز یونین کا نجکا ری کے خلاف ہڑتال و مظاہرہ ، مظاہرین کا ناقص پالیسیوں پر حکومت، پیسکواور پیپکو انتطامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سوات ڈویژن کے چیئرمین رفیع اللہ، عمر علی زونل چیئر مین سوات ڈویژن، سیکرٹری بخت محمد خان، بریکوٹ سب ڈویژن کے چیئر مین فضل معبود اور مینگورہ زون کے چیئر مین ظفرعلی ناز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نجکاری کافیصلہ کسی صورت منظور نہیں یہ ظالمانہ فیصلہ ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہے ،خاموش نجکاری کے ذریعے، بل ٹی سی ایس کے ذریعے جبکہ میٹر ریڈنگ ٹھیکیدار کے ذریعے کرانے کا منصوبہ ہے جو کسی صورت ہمیں منظور نہیں، حکومت واپڈا / پیسکو میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرکے سٹا ف میں اضافہ کرے تاکہ صارفین کو درپیش مسائل کا بروقت خاتمہ ممکن ہوسکے ۔