سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئی، مرکزی ریلی کا انعقاد ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب نکالی گئی۔ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس کے لئے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئی اور کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔ ڈبلیو ایس ایس سی کی جاب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جو سیدو شریف سے شروع ہو کر گراسی گراونڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد اور محکمے کے ورکروں نے شرکت کی جبکہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ گراسی گراونڈ میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیدا محمد نے کہا کہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اقوام متحدہ متفقہ قراردادوں کے ذریعے مسلہ کشمیر کا پر امن حل نکالے ( خبر جاری ہے )
اس ی طرح جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،اس موقع پر پانچ منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بھی ٹیلی فو نک خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے مکمل یکجہتی کا عزم کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حمید الحق،نائب امیر پائندہ محمد،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق،جے آئی یوتھ سوات کے صدر خالد حسین کانجو نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے متفقہ قرار دادوں کے مطابق حل کر نے کے لئے حکومت پاکستان دوست اور مسلمان ممالک کو اعتماد میں لے کر عالمی سطح پر بھر پور آواز اٹھائیں مظاہرین نے نشاط چوک مینگورہ تک ریلی نکالی اور اجتماعی دعا کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
اس سے قبل سول سوسائیٹی کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں
ضلعی انتظامیہ کے حکام اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی اور کشمیر ی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔مینگورہ کے گرین چوک میں جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی تھی جو سہراب خان چوک تک جاری رہی اور وہاں پر اختتام پذیر ہوئی۔ کبل میں بھی اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ کی قیادت میں کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔