سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں تعلیمی ادارے 13 مئی تک بند کردئے گئے، میٹرک امتحانات بھی ہفتہ تک ملتوی کردئے گئے ۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر حکومت خیبرپختونخوا نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ، سوات میں بھی 13 مئی تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ میٹرک امتحانات بھی ہفتہ کے روز تک ملتوی کردئے گئے ہیں ۔