سوات میں تجاوزات کی آڑ میں سیاحت کو تباہ کیا جارہاہے، خالدخان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان ایموزمینٹ پارک ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان نے کہاہے کہ سوات میں دریاء کے کنارے تجاوزات اپریشن کی حمایت کرتے ہیں مگر اس کی آڑ میں سیاسی انتقام اور ایسے جگہوں کو تباہ کرنا جہاں پر سیاح بڑی تعداد میں جاتے ہیں، سیاحت کو تباہ کرنے کی مترادف ہے انہوں  نے کہا کہ فضاگٹ میں رجسٹرڈ زمین پر بنائے گئے پرائیویٹ پارک کی چاردیواری کو گرانا سینکڑوں لوگوں سے منہ کا نوالا چھینا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پرائیویٹ پارک میں موجود تفریحی مشینری پر  32  کروڑ روپے انویسٹ ہوئے ہیں جہاں پر سینکڑوں لوگوں کو روزگار کی مواقع دئے گئے ہیں۔ جبکہ پارک دریائے سوات کے پانی کے کنارے سے تین سو فٹ کے فاصلے پر واقع ہے بغیر کسی نوٹس کے پارک کی چاردیواری مسمار کرنا آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پارک کی تعمیر میں تمام اداروں سے باقاعدہ این او سی حاصل کئے جاچکے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ پرائیویٹ پارک پہلے ہی سے دو سالوں سے خسارے میں جارہے ہیں کویڈ کی وجہ سے پارکوں میں ملازمین فاقوں پر مجبور ہے، انہوں نے دریائے کے کنارے پندرہ سو فٹ کے فاصلے پر گوجر قوم کی سیکرٹریٹ کو مسمار کرنے کی مذمت کی ہے اور اس پر جوڈیشری انکوائری کا مطالبہ کیاہے۔  انہوں اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ پرائیویٹ پارکوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کردیاجائیں، فضاگٹ میں سرکاری پارک کے کناروں کے ساتھ دریا بہتاہے ان کو کچھ بھی نہیں کہا گیا، انہوں نے مزید کہاکہ اگر یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو پرائیویٹ پارکوں کے مالکان احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Swat River Enroachment
Comments (0)
Add Comment