اشتہار

سوات میں تین روزہ پولیو مہم12 فروری سے شروع ہو گی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:27فروری2018) سوات میں تین روزہ پولیو مہم کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے،مہم 12 فروری سے 15 فروری تک جاری رہے گی،ذرائع کے مطابق تین روزہ پولیو مہم کے دوران دو لاکھ چالیس ہزار سات سو تیس گھروں میں موجود 481410 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 1596ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مہم کے انتظامات کو قطعی شکل دینے کے لیے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، پولیس، تعلیم اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے علاوہ عالمی ادارۂ صحت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی۔

اشتہار

CampaignPolio

اشتہار