اشتہار

سوات میں جماعت اسلامی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملک بھر کی طرح سوات میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا، اس موقع پر ریلی بھی نکالی گئی،ریلی مینگورہ شہر کے مختلف راستوں ہوتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کے گونج میں پریس کلب پہنچ گئی، پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حمید الحق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق، اختر علی خان، نعیم اللہ، حیات علی، برکت بابا اور سمیع اللہ نے کہا کہ میں بے گناہ مسلمانوں پر جو بربریت اور ظلم جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر یوں کے ساتھ ان کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں جس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ قرار داد کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے اور وہاں پر جاری ظلم بربریت کے خلاف اواز اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم کرنے والے جابر حکمرانوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں، کشمیر یوں کا مسئلہ ان کے مرضی کے مطابق حل کیا جائے، کیونکہ وہاں بے روزگاری زورو پر ہے اور تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں اور مختلف مشکلات سے دوچار ہے،  انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے دنیا بھر میں مسلم ممالک کو ایک ہونا ہوگااورکشمیریوں کے مسئلے کے حل کیلئے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تعلقات ختم کریں اورمسلمان ہونے کا ثبوت پیش کریں۔

اشتہار

Kashmir Day
Comments (0)
Add Comment

اشتہار