سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تحصیل مٹہ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جنازوں میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ مریضوں میں وائرس فوتگی پر فاتحہ خوانی کیلئے آنے والے شخص کی وجہ سے پھیلا ہے، بار بار عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور بھیڑ جمع نہ کرنے کی اپیلیں کی گئیں مگر عوام مسلسل ان ہدایات کو نظر انداز کرتے رہے۔ ضلعی انتظامیہ آج جنازوں میں شرکت اور میت کی تدفین کے حوالہ سے باقاعدہ ہدایت حکم نامہ جاری کرے گا جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔