اشتہار

سوات میں جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت اور استحکام پاکستان ریلی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں جے یو آئی کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت اور استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا،کارکنوں نے تحفظ ختم نبوت کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم کیا اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مینگورہ میں نکالی جانے والی ریلی میں کارکنوں نے پارٹی پرچم اورختم نبوت کے حوالے سے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ جے یو آئی قائدین محمد اعجاز خان،قاری فتحت اللہ، حجت اللہ اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست کی آڑ میں 9مئی کو فوجی تنصیبات اور قومی املاک پر حملے کرکے شرپسند جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے شرکاء نے مینگورہ شہر میں ریلی نکالی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اشتہار

JUI Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار