سوات(قاسم بریال ۔زما سوات ڈاٹ کام) سوات مینگورہ میں ختم القرا ٓن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 11بچوں نے قر آن پاک ناظرے کے ساتھ ختم کیا۔ جامع مسجد الرحمہ ومدرسہ تعلیم القرآن لوئے بنڑ رشہ گٹہ میں مولانا عبدالرحیم کی زیر نگرانی ختم القرآن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسے کے طالب علموں،علاقہ مشران اور مولانا پیر سید سردار شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر گیارہ بچوں نے قرآن پاک ناظرے کے ساتھ ختم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر سید سردار شاہ نے کہا قرآنی تعلیمات اپنانے اور حضورپاک ﷺ کے ساتھ محبت ہی کی بدولت کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور فتنوں کا دور ہے، قرآنی تعلیمات کے ذریعے ہی ہم ان فتنوں سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔