اشتہار

سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،خود کش جیکٹ، و اسلحہ برآمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس سٹیشن مینگورہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ ملم جبہ کے حدود میں سوات پولیس اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز نے مشترکہ کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے تھانہ مالم جبہ کے حدود قادر آباد میں دہشتگردی میں استعمال ہونے والے زیر زمین رکھے ہوئے ایک عدد خودکش جیکٹ، دس عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک عدد راکٹ لانچر، تین عدد راکٹ لانچر گولے، گیا رہ عدد راکٹ لانچر بوسٹر، 440عددکارتوس ایک پیٹی،71 عدد ڈیٹونیٹر (نان الیکٹرک)،08 عدد ٹیسٹ لائٹ وائر، تین عدد راکٹ لانچر ہیڈ(خالی خول)،ایک عدد رائفل سنیپر، تقریبا 500عددبال بیرنگ برآمد کر لئے گئے، انہوں نے کہا کہ قیام امن میں خلل پیدا کرنے والے لوگوں کے ناپاک عزائم کو سوات پولیس اور فورسز نے ناکام بنا دیاجو ہمارے باعث فخر ہے،انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کے لئے یہ ایک خوش آئندہ بات ہے کہ سوات پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے سیاح بلا خوف و جھجک سوات کا رخ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن بے تحاشہ قربانیوں سے قائم ہوا ہے، امن کو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور سماج دشمن عناصر کا صفایا کرکے دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ میں سوات کے عوام سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرکے پولیس کو بروقت اطلاع دیں تاکہ یہاں پر امن برقرار ہوں اور کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

اشتہار

dpo swatWeapons Recovered
Comments (0)
Add Comment

اشتہار