اشتہار

سوات میں دہشت گردی کے واقعات سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کوئی تعلق نہیں تھا، بیرسٹر سیف

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سوات میں طلبہ کے وین پر حملہ کے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور عوام کی اُمنگوں کے مطابق دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی کئی مخالف تنظیمیں اور دھڑے ہیں جو ریاستِ پاکستان کے ٹی ٹی پی سے امن مذاکرات کے مخالف ہیں اور ٹی ٹی پی کے نام پر سوات جیسی کاروائیاں کرکے ان مذاکرات کو سپوتاژ کرنا چاہتے ہیں جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کا ان کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

اشتہار

swat militant attacks
Comments (0)
Add Comment

اشتہار