سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ریسکیو1122کی وہیل ریکوری گاڑی دو ہفتے سے خراب، گاڑیوں کو اُٹھانے کے لئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔ سوات میں ریسکیو1122 کی وہیل ریکوری گاڑی گزشتہ دو ہفتے سے خراب ہے اور اب ورکشاپ میں کھڑی ہے ۔سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں حبیب خان کی ڈائنا گاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں گر گئی جس کے بعد انہوں نے ریسکیو سے وہیل ریکوری گاڑی کا مطالبہ کیا، حبیب خان کے مطابق ریسکیو نے انہیں گاڑی فراہم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ خود ہی کچھ کرلے۔ اس حوالے سے جب ریسکیو1122 سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گاڑی گزشتہ دو ہفتوں سے خراب ہے اور ورکشاپ میں کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ پورے ضلع کے لئے صرف ایک وہیل ریکوری گاڑی ہے جو حادثات کے دوران کھائی ئا دریائے سوات سے گاڑیوں کو اُٹھاتی تھی جو اب ورکشاپ میں خراب کھڑی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سوات میں حادثات آئے روز رنما ہوتے ہیں ایسے میں ریسکیو کی گاڑی کا نا ہونا سمجھ سے باہر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت سوات کے لئے متعدد وہیل ریکوری گاڑیوں کا اہتمام کریں تاکہ عوام مصیبت سے بچ سکیں۔