اشتہار

سوات میں ریور رافٹنگ کاآغاز ہوگیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام  وادی کالام میں سیاحت کو پروان چڑھانے کے لئے پہلی بار ریوررافٹنگ کاآغاز ہوگیا،نگران وزیر اعلی کے مشیر برائے سیاحت و اآرکیالوجی ظفر محمود اورنگران صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ خان نے ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب کے ہمراہ سوات میں پہلی بارریور رافٹنگ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل یو ایس ڈی اے آصف شہاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ  ریور رافٹنگ کے لئے ضروری سازوسامان، سپیشلائزڈ کپٹن اور اعلی ٰمعیار کے بوٹس فراہم کئے گئے ہیں ،جس میں رافٹنگ سے پہلے انسانی حفاظت کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد سیاح رافٹنگ سے لطف اٹھا سکیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت و آرکیالوجی اور نگران صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات  محمد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام سوات میں سیاحت کو فروغ دینا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیزنے جس طرح دیگر سیاحتی مقامات کی خوبصورتی  برقرار رکھ کر سیاحت کو فروغ دیا اسی طرح اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی سیاحت کی بحالی و ترقی کے ساتھ ساتھ علاقے کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے  کہا کہ سیاحت کی ترقی کے لئے سڑکوں کی تعمیرنا گزیر ہے اور گزشتہ سال  سیلاب سے متاثرہ  کالام روڈ  کی مرمت کے لئے  سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آصف شہاب  نے  کہا کہ قدرتی حسن کو اجاگر کرنے کے ساتھ نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرانے اور خوبصورت جھیلوں کو ٹریک بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں تاکہ سیاحوں کو ایڈونچر کے نئے مواقع فراہم کئے جاسکے ۔

اشتہار

USDA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار