اشتہار

سوات میں سال 2020 پر امن رہا،سیاحوں کی کثیر تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے لیے سال 2020ء امن و امان اورترقی کے لئے خوش بخت ثابت ہوا۔ اس سال امن و امان برقرار رہا اور بد امنی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ سوات سے فوج کی واپسی کے بعد پولیس نے اختیارات حاصل کیں اور امن و امان کو برقرار رکھا۔ سوات موٹروے، کالام، ملم جبہ اور دیگر سیاحتی علاقوں کی سڑکیں تعمیر ہونے کے بعد انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق بیس لاکھ سے زائد سیاح ایک سال میں سوات آئے۔ سڑکوں کی تعمیر کے بعد برف باری دیکھنے موسمِ سرما میں پہلی دفعہ سیاحوں کی بڑی تعداد آئی جس کی وجہ سے سوات میں سولہ سو سے زائد ہوٹلوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ ملم جبہ میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے بعد وہاں ایڈوانس بکنگ کرانی پڑ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کے مطابق چکدرہ سے مدین تک موٹروے پر اگست میں کام شروع ہو جائے گا، جس کی تعمیر سے سوات میں ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوگا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات کے لئے میگا پراجیکٹ کئے، جن میں سوات جیل کی دوبارہ تعمیر، سوات میں زرعی، ویمن اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں کا قیام، ڈینٹل کالج، بچوں کے لئے پانچ سو بستروں کا ہسپتال، امراض قلب کے لئے جدید ہسپتال، جدید چڑیا گھر، کالام میں بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم اور دیگر منصوبے شامل ہیں جن کی تعمیر سے سوات میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور ملکی صورتحال کی وجہ سے کاروبار خراب رہا اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔

اشتہار

Swat Tourism
Comments (0)
Add Comment

اشتہار