سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، گذشتہ روز پیش آنے والے واقعات میں غفلت کے مرتکب لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سوات کے عوام مہمان نواز اور علاقہ سیاحوں کے لئے پرامن اور پرسکون ہے، امسال لاکھوں سیاحوں کی سوات آمد اس بات کی غمازی کرتاہے کہ سوات میں سیاح خودکومحفوظ تصورکرتے ہیں، سیاحوں کے ساتھ تعاؤن اورمہمان نوازی کے حوالے سے سوات کے لوگوں نے امسال بھی اپنی روایات برقرار رکھی۔ سوات میں سیاحت کوبدنام کرنے کی کوشش ناکام بنادیں گے، ا ن خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سوات کے پرامن ماحول میں گذشتہ روز جو واقعات پیش آتی ہے وزیراعلیٰ نے اس کی سختی سے نوٹس لیاہے۔ اورجوبھی اس حوالے سے غفلت کے مرتکب پائے گئے۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ان تمام تاثرات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ سوات میں سیاحوں کو مکمل طورپرتحفظ حاصل ہے۔ اور کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ سوات کے پرامن ماحول کیخلاف منفی پروپیگنڈے کریں انہوں نے کہا کہ امسال سوات میں ریکارڈ سیاحوں کی آمداس بات کی ثبوت ہے کہ سوات میں سیاحوں کومکمل تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پرمقامی انتظامیہ اورپولیس بھی کافی سنجیدہ ہے۔ جبکہ حکومت کسی کوسوات کے پرامن ماحول کوخراب کرنے یاسوات میں سیاحت کوبدنام کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے ملک بھرکے سیاحوں کوسوات آنے کی دعوت دی اورکہاکہ سیاح سوات آمد کا سلسلہ جاری رکھے اورسوات کے حسین نظاروں سے لطف اٹھائیں۔