سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 دسمبر 2018ء) سوات میں آج صبح سے ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا ہے، سوات کے دس ضلعی اور دو تحصیل نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، مختلف یونین کونسلوں کے عوام پولنگ سٹیشنوں کارخ کررہے ہین اور اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے میں مصروف ہیں۔ ڈی ائی جی سعید وزیر کے مطابق الیکشن کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ خواتین ، الرٹ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ڈی پی او افس میں کنٹرول روم بھی قائم ہے تاکہ تمام پراسس کی نگرانی کی جاسکے۔