اشتہار

سوات میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برفباری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضآفہ ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے دیگر میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ہے اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، دوسری جانب مالم جبہ،کالام،مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اُن علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اکتیس جنوری تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اشتہار

KalammalamjabbaRainsnowfall
Comments (0)
Add Comment

اشتہار