اشتہار

سوات میں عیدالفطر کے دوران سیاحوں کی سہولت کے لئے جامع پلان تشکیل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیر صدارت عید الفطر کے موقع پر انتظامات بارے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عیدالفطر کے دوران سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع پلان پر غور وغوض کیا گیا اور پلان تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر، صدر ہوٹل ایسوسی ایشن اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر دکانوں اور ہوٹلوں میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے گی۔ اسی طرح سیاحوں کی سیکورٹی، سیفٹی، آرام دہ قیام اور دیگر سہولیات کو قیینی بنانے کیلئے ریگولر، ٹریفک وارڈن اور ٹورسٹ پولیس سمیت تمام شعبوں کو فعال رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے شاہراہوں پر رکاوٹیں ختم کرنے اور صفائی یقینی بنانے کیلئے ٹی ایم ایز کی خصوصی سکواڈز بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے والے اہلکاروں اور افراد کے خلاف گرفتاری سمیت سخت کاروائی کرنے کی ہدایت بھی کی اور واضح کیا کہ اس انتظامات میں کسی بھی شعبے یا مرحلے پر ناکامی تمام اداروں کی ناکامی تصور ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام چھوٹی بڑی سڑکیں اور شاہراہیں ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سڑک کنارے کسی پارکنگ یا ٹیکس وصولی کی قطعی اجازت نہیں ہو گی تاکہ ٹریفک کی آمد و رفت میں معمولی خلل بھی نہ پڑے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسکیو 1122 کے علاوہ شاہراہوں کے اطراف میں قائم طبی مراکز میں اہلکار تمام طبی اور فرسٹ ایڈ سہولیات کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہونگے

اشتہار

Deputy Commissioner Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار