سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر تحصیل چارباغ میں موٹرسائیکل اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوئے، چارباغ میں ہی تیرہ سالہ بچی دریائے سوات میں ڈوب گئی تھی، بنڑ پولیس اسٹیشن کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا جبکہ مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں بھی 26 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ریسکیو1122 سوات نے بھی اپنی رپورٹ جاری کردی ہے ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیر خان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 135 مختلف واقعات میں عوام الناس کو خدمات فراہم کیں، عیدالاضحیٰ کے پہلے تین دنوں میں مجموعی طور پر 135 حادثات میں خدمات فراہم کیں جن میں 35 ٹریفک حادثات، 93 میڈیکل ، 03 آتشزدگیاں اور 4 دیگر واقعات میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔ ان تمام ایمرجنسیز میں 142 افراد کو بچایا گیا جبکہ ایک شخص دوران حادثہ جاں بحق ہو گیا تھا، اس کے علاوہ مختلف ایمرجنسیز میں مریضوں و زخمیوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا جن کی تعداد 40 ہے، جن میں 39 ضلع کے اندر جبکہ ایک بیمار شخص کو ضلع سے باہر منتقل کر دیا گیا۔