سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، نماز عید کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع بھر میں مساجدوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں ملک میں امن و سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور مساجدوں کے باہر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دی۔