اشتہار

سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کا پہلا ادارہ برائے مفلوج افراد بنانے کے لیے رقم مختص کر دی گئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا سوات کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ، سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کا پہلا ادارہ برائے مفلوج افراد (پراپلیجک سنٹر)،خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) کے ہیلتھ سائنس انسٹیٹیوٹ کے لیے بنانے کے لیے رقم مختص کر دی گئی۔وزیر اعلی محمود خان کے فوکل پرسن فار پلانینگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد خالق کاکا کے مطابق وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے سوات میں مفلوج افراد کے لیے ملاکنڈ ڈویژن کا پہلا پراپلیجک سنٹر قائم کرنے کے لیے رقم مختص کر دئے گئے جس میں مفلوج افراد کے بہتر علاج کے لیے سکلڈ فزیوتھراپی، اکوپیشنل تھراپی، سپیچ لینگویج تھراپی، اورتوٹیک منیجمنٹ، سائیکالوجیکل کونسلینگ، ریکریئشنل ایکٹیوٹیز، سوشل سپسورٹ، سکل بلڈنگ، کمیونٹی ری اینٹگریشن، کسٹم میڈ وویل چیئرز، ایڈپٹیو سپورٹ ایکوپمنٹ، اور فالو اپ سروسز شامل ہوں گے اور اب مفلوج افراد کو علاج کے لیے پشاور اسلام باد اور ملک کے دیگر علاقوں میں جانے کے بجائے اپنے گھر کی دہلیز پر آسانیاں ملے گی۔ وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی سے سوات میں خیبر میڈیکل یونی ورسٹی(کے ایم یو) کے ہیلتھ سائنس انسٹیٹیوٹ تعمیر کرنے کے لیے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے۔

اشتہار

CM KPK mehmood khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار