سوات(زما سوات ڈاٹ کام:24جنوری2018ء) سوات میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان کردیا گیا،مذہبی جماعتوں نے آئندہ کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے اور ایک ہی پیلٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا، سوات کے علاقہ سنگوٹہ میں المرکز اسلامی میں تمام مذہبی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا،متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعت اسلامی،جمیعت علمائے اسلام (ف)،مرکزی جمیعت و الحدیث کے ضلعی قائدین اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں باقاعدہ طور پر متحدہ مجلس عمل کی بحالی اور آنے والے الیکشن میں ایک ہی پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کیاگیا،اجلاس میں قومی مسائل پر مشترکہ موقف ظاہر کرنے کا عزم بھی کیا گیا اور آئندہ کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
اشتہار