سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گوشت کے بعد مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی فی کلو قیمت میں چالیس روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد زندی مرغی کی قیمت پانچ سو پچاس سے چھ سو تک پہنچ گئی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے وہ مذکورہ چیزیں خریدنے سے قاصر ہے،انہوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔