سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی، قربانی کے لئے جانور کھڑے کر دئے، آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے خریداروں کے اوسان خطا کردئے۔ ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عید الاضحیٰ کے لئے مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، مینگورہ، مٹہ، کب، بریکوٹ، خوازہ خیلہ اور دیگر علاقوں میں قربانی کے لئے جانوروں کو کھڑا کردیا ہے لیکن مہنگے داموں کے باعث خریدار پریشان نظر آرہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ امسال جانوروں کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہے جس کے باعث وہ قربانی کے لئے جانور خریدنے میں تشویش کا شکار ہے۔ اس حوالے سے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگے داموں مل رہے ہیں جبکہ چارے اور دیکھ بھال کا خرچہ ملا کر مویشی مہنگے ہو گئے ہیں۔