سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور خپل وزیراعلی محمودخان نے سوات میں میگا منصوبے کرکے تاریخ رقم کی ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں سوات کو حقیقی معنوں میں ماڈل ضلع بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ذاتی دلچسپی کیوجہ سے پی کے 5 میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جس سے عام آدمی کی حالت زندگی بہتر ی کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع مکانباغ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے اپنے مسائل بھی بیان کئے جسے چیئرمین ڈیڈک نے حل کرنے کے احکامات جاری کئے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلاتفریق عوامی خدمت اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، وزیراعلیٰ محمودخان کی خصوصی توجہ کی وجہ سے سوات میں ترقیاتی انقلاب برپاکردیاگیاہے، حلقہ پی کے 5میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جاری منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے،انشاء اللہ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا، انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیلئے وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے عملی اقدامات اٹھانے پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ماضی کے برعکس لوگوں کی خدمت اورترقی، خوشحالی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔