سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں نسوار کی قیمت بھی بڑھ گئی، 65 گرام نسوار کی پُڑیا 20 روپے کی ہو گئی۔ آل سوات نسوار فروش یونین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ برھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے جہاں ایک طرف ہر چیز مہنگی کردی گئی ہیں وہی دوسری جانب تمباکو کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے نسوار کی موجودہ قیمت ان کے لئے نقصان کا باعث بن رہی ہے ۔ یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ نسوار کی 65 گرام کی پُڑیا کی قیمت اب دس روپے کی بجائے 20 روپے ہوگی جس کا اطلاق 4 جون سے کیا جائے گا۔