اشتہار

سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومت کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے،امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پی ٹی آئی حکومت کی امن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے، سوات میں قتل کے پے درپے واقعات حکمرانوں کی امن وامان کے حوالے سے ناقص کارکردگی کی منہ بولتا ثبوت ہے تبدیلی سرکار عوام کی جان ومال اورعزت وابرو کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حکومت جہاں اپنے پولیس کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی، وہاں عام لوگ ان سے تحفظ کے حوالے سے کوئی امید نہیں رکھ سکتی، لوگوں کی جان ومال کی تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے لیکن تبدیلی کے علمبردار حکومت اپنی ان ذمہ داریوں کو اداکرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

اشتہار

ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا انہوں نے کانجو چوک میں پولیس اہلکار عمران خان کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیااورکہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس اہلکار عمران خان سمیت دیگرواقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیاجائے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت امن وامان کی دعوے کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے لوگوں کی جان ومال کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن حکومت کی ہاتھوں سے جاتاہوا نظرآرہاہے اورایک ہی علاقے میں قتل کے پے درپے واقعات حکومت کی امن وامان کے دعوؤں پرسوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت امن وامان کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ آج کسی کے جان ومال، عزت وابرو محفوظ نہیں ہے۔ امن کے دشمن دھندناتے گھوم پھررہے ہیں واقعات کے بعد ملزمان کی باآسانی قرارہونابھی ایک الگ سوال ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنے پولیس کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی۔

توپھر عام لوگ ان سے اس حوالے توقع نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جاوید اللہ اور اس کے ساتھ فیروزشاہ خان ایڈوکیٹ بھی قتل ہوچکے ہیں لیکن تاحال ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاگیاہے، انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کو عوام کی جان ومال سے کوئی سروکارنہیں کیونکہ ان کاہدف اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوسی اورخراب معاشی صورتحال اورناقص امن وامان کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیاہے آج سوات سمیت پورے ملک میں لوگ غیرمحفوظ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ایک بارپھرسوات میں حالات خرابی کی طرف رواں دواں ہے اورلوگ خود کوغیرمحفوظ تصورکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ افراداورامن وامان کے لئے خدمات سرانجام دینے والوں فیروزشاہ خان ایڈوکیٹ، جاویداللہ خان سمیت دیگرافراد کوقتل کرنیوالوں کی فرار ہونا بھی صوبائی حکومت کی ناکامی کاثبوت ہے۔ انہوں نے واقعات میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔

اشتہار

Ameer MuqaamPMLN
Comments (0)
Add Comment

اشتہار