سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 23 ستمبر 2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے کمشنر سیکرٹریٹ سیدوشریف میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر سوات میں شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک اژدھام کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کے ضمن میں ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد اختر شیرانی، تحصیل ناظم منگورہ اکرام خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان، محکمہ ہائے ایکسائز و ٹیکسیشن، مواصلات و تعمیرات، ہائی وے اتھارٹی، منصوبہ بندی و ترقیات کے ضلعی سربراہان، ٹاؤن میونسپل آفیسرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی سید ظہیرالاسلام شاہ نے مقامی انتظامیہ کو اندرون شہر تمام ڈی و سی کلاس بس، سوزوکی، رینٹ اے کار اور ٹرک اڈوں کے علاوہ سبزی و فروٹ منڈیوں کی بیرون شہر منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے نیو جنرل بس سٹینڈ کے تکمیلی مراحل میں حد درجہ تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو درکار فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کی جبکہ ٹھیکیدار کو بس سٹینڈ کی ہنگامی بنیادوں پر فرش بندی کیلئے ایک مہینے کی ڈیڈلائن دی تاکہ تمام بڑی مسافر گاڑیوں کو جلد از جلد شہری حدود سے باہر نکالا جا سکے انہوں نے لاری اڈوں میں صفائی اور دیگر سہولیات کے فقدان کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ہر بس سٹینڈ میں زنانہ ومردانہ واش روم، مسجد اور صفائی کا یقینی بندوبست کرنے کی ہدایت کی اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ڈائیو سمیت پرائیویٹ کمپنیاں ان کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں مگر ٹی ایم ایز کو انکی کوئی فکر نہیں ہوتی انہوں نے غیر قانونی بس اور ٹرک اڈوں کو فوری سیل کرنے اور انکے مالکان کی بلاتاخیر گرفتاری نیز صبح سات سے رات نو بجے تک ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی شہر میں داخلے کے احکامات پر سختی سے عمل کی ہدایت بھی کی اسی طرح انہوں نے ڈی کلاس بس اڈوں کے تعین اور لائسنس اجراء کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں سیکرٹری آر ٹی اے، تحصیل ناظم بابوزئی، اے سی بابوزئی اور ٹی ایم او شامل ہونگے کمشنر نے نئے آٹو رکشاؤں کی رجسٹریشن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایکسائز کو اسکی فوری روک تھام اور ٹو سٹروک رکشوں سمیت تمام غیرقانونی و بلا لائسنس اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور گاڑیوں کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے انہوں نے کانجو بازار، تختہ بند روڈ اور بائی پاس و لنک روڈ سمیت تمام مصروف شاہراہوں اور بازاروں کی کشادگی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اورواضح کیا کہ جب تک کشادگی کا عمل مکمل نہ ہو تب تک اڈوں کو منتقل کرکے نئے مسائل کھڑے کرنے سے گریز کیا جائے سید ظہیرالاسلام شاہ نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ منگورہ شہر سے ملحقہ دریائے سوات پر دو مختلف مقامات پر 9ارب روپے کی لاگت سے دو نئے فلائی اوور تعمیر کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس سے شہر پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور شہریوں کی آمد و رفت آسان بنانے میں بڑی مدد ملے گی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے کمشنر ملاکنڈ کے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد کا یقین دلایا۔