سوات میں ٹورسٹ فن گالا کے انعقاد کا اعلان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عید ویوم آزادی کے موقع پر سوات ٹورسٹ فن گالا کے نام سے فیسٹول منعقدکرانے کا اعلان،رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ اٹھارہ اگست تک جاری رہے گا،افتتاحی تقریب بارہ اگست کوہوگی،بچوں کیلئے خصوصی تفریحی پروگرام ہوں گے،سات روزہ میلے سے لوگ خوب لطف اندوزہوں گے،اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیودی ماس میڈیا لنک مشتاق اے خان نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے عید اوریوم آزادی کے پرمسرت موقع پرسوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سوات ٹورسٹ فن گالا کے نام سے سات روزہ فیسٹول منعقدکرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے اس پریس کانفرنس کے ذریعے صحافتی برادری اور عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں،ہم نے اس سے قبل ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں اسی طرح کے فیسٹول منعقدکئے ہیں جوکافی کامیاب رہے اس لئے ہم نے اس مرتبہ سوات کے عوام کو مقامی سطح پر تفریح کے مواقعے فراہم کرنے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا عزم کیا ہے،دی ماس میڈیا لنک اورٹورازم ڈویلپرزفورم پاکستان نے بحالی امن کے احساس کو اجاگر کرنے،سیاحت کے فروغ اورسیاحوں کی تفریح کیلئے محکمہ سیاحت حکومت خیبر پختونخوا کی راہنمائی میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں سات روزہ تفریحی فیسٹول بعنوان ٹورسٹ فن گالا کے انعقادکا پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے پہلے افتتاحی پروگرام کیلئے فارم گراؤنڈمکان باغ مینگورہ کا انتخاب کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب 12اگست بروز عید صبح 11بجے منعقدہوگی جس کے مہمان خصوصی قائمقام ڈپٹی کمشنر محمد فوادہوں گے جبکہ پروگرام کے دوران وقتاََ فوقتاََ تحصیل ناظم اکرام خان،ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان،ضلعی ناظم محمد علی شاہ اوراسسٹنٹ کمشنرسیدعامرعلی شاہ کو مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مدعوکیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ بارہ،تیرہ اگست کو عید شو،چودہ اگست کو آزادی شو،پندرہ اگست فیملی شو،سترہ اگست کو صرف خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی شو اوراٹھارہ اگست کو اختتامی تقریب منعقدہوگی جس میں امن کی راہ میں گرانقدرخدمات انجام دینے والی شخصیات کو شہدائے امن ایوارڈ دیئے جائیں گے،علاوہ ازیں جدوجہد آزادی پاکستان پر مبنی تصویری نمائش امن کا سفر اورخیبر پختونخوا میں نئے سیاحتی مقامات کی تعارفی تصویری نمائش بھی آگاہی کیلئے بھی پیش کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ تفریحی پروگراموں میں سرکس،کلچرل تھیٹر،چڑیا گھر،عجائب گھر،کشتی بیڑہ،سٹار جیٹ،جوائنٹ ویل،ٹرین،جمپنگ کیسل کے ساتھ ساتھ صنعتی،تجارتی،تعلیمی،تعمیراتی،سیاحتی اورثقافتی سٹالوں کے علاوہ آرٹ،کرافٹ،دستکاریوں اورفوڈ کے سٹال بھی لگائے جائیں گے،انشاء اللہ یہ ایونٹ سوات ٹورسٹ فن گالا عوام اور سیاحوں کیلئے پیغام امن ثابت ہوگا اورسستی اورمعیاری تفریح کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کوعوام اور سیاحوں کے سامنے پیش کرنے کیلئے سوات انتظامیہ،سوات پولیس،ٹی ایم اے،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورسوات پریس کلب نے بھی بھرپور تعاؤن کیا ہے جس کیلئے ہم ان سب کے ساتھ ساتھ آپ سب دوستوں کے بھی دلی مشکورہیں امید واثق ہے کہ اس ایونٹ کوصحافتی برادری کی طرف سے بھرپور کوریج اور عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملے گی۔

Fun galaSwatTOURIST
Comments (0)
Add Comment