سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پانچ مقامات پر آتشزدگی کے واقعات، لاکھوں روپے کی گھاس ، روئی اور گھریلوں سامان خاکستر ہوگیا۔دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے مطابق ضلع بھر میں منگل کے روز پانچ مقامات پر آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے۔ سب سے پہلا واقعہ خوازہ خیلہ میں پیش آیا جہاں پر گیمن روڈ پر موجود گھر کے اندر آگ لگنے سے دو افراد زخمی اور گھریلوں سامان خاکستر ہوگیا۔اسی طرح شموزو سیگلئی کے پہاڑی میں درختوں میں آگ لگ گئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر قابو کر لیا۔مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں گھر کے اندر بجلی کے کھمبے میں آگ لگ گئی ،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس کے نتیجے میں قریبی لکڑیوں کی آبادی بڑے نقصان سے بچ گئی (خبر جاری ہے )
تحصیل مٹہ کے علاقہ شیرپلم کے گاؤں شیخ آباد میں سوکھی گھاس کے پر آگ لگ گئی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اگ نے قریبی ابادی اور مویشی خانے کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت اور فوری کارروائی کرتے ہوئے مویشی خانے سے تمام جانوروں کو با حفاظت نکال کر 2 گھنٹے فائر فائٹنگ کے بعد کامیابی سے اگ پر قابو پا لیا۔اسی طرح کبل چوک میں کپڑے اور روئی کی دکان میں اگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی روئی خاکستر ہو گئی۔