اشتہار

سوات میں پاکستان زندہ باد ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:07مئی2018) پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان زندہ باد ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،سوات کے گراسی گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح پاک فوج کے کرنل محمد عرفان ملک اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمنشر محمد شہاب خان نے کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل محمد عرفان ملک نے کہا کہ پاک فوج امن کے قیام کے ساتھ ساتھ فلاحی اور کھیل کھود کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سوات کے نوجوانوں کو تفریح کے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ یہ نوجوان صحت مند اور با صلاحیت معاشرے کی بنیاد رکھ سکیں،ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شہاب خان نے کہا کہ جہاں پر کھیل کھود کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہوجاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بھی یہی کوشش ہے کہ یہاں کے لوگوں کو بہتر ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی سمیت نوجوانوں کو کھیل کھود کے مواقع فراہم کئے جائیں۔پاکستان زندہ باد ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ 7 مئی سے13 مئی2018 تک گراسی گراؤنڈ میں جاری رہے گا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اشتہار

ArmyGrassi GroundT20 CricketTournament
Comments (0)
Add Comment

اشتہار