سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تین ایم پی او کے خلاف معروف قانون دان سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ سے رجوع کر لیا۔سہیل سلطان ایڈوکیٹ کے دلائل کے بعد تحریک انصاف کے سابقہ ایم پی ایز ایم این ایز سمیت دیگر قائدین کے خلاف عدالت نے پولیس کو کاروائی سے روک دیا۔تحریک انصاف کے پچاس سے زائد قایدین اور سابقہ ایم پی ایز ایم این ایز کے تین ایم پی او کے تحت مقدمات دو ہفتوں کے لئے معطل کر دئے گئے ہیں۔