سوات(زما سوات ڈاٹ کام)صوبائی حکومت کی جانب سے سوات میں چھڑیا گھر کی منظوری،چڑیا گھر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل،باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری،تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحت کو فروغ دینے اور مقامی عوام کیلئے سیاح وتفریح کے مواقع فراہم کرنے کے غرض سے سوات میں چھڑیا گھر کی منظوری دیدی
چھڑیا گھر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کمیٹی کے چئیرمین جبکہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر،پرواجیکٹ ڈائریکٹر سوات کانجو،ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو،سنیئیر ویٹرنری آفیسر اور تحصیلدار کبل ممبران ہونگے،چھڑیا گھر پر بہت جلد کام شروع کردیا جائیگا۔