سوات(ویب ڈیسک)تحصیل مٹہ کے علاقے سربانڈہ میں چیتے نے مقامی شخص پر حملہ کر کے زخمی کر دیا،لوگوں نے فائرنگ کر کے چیتے کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے میں چیتے نے مقامی نوجوان پر حملہ کر دیا،جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہو گیا۔لوگوں نے فائرنگ کرتے ہوئے چیتے کو مار دیا۔تاہم جائے وقوعہ پر پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکا ر بھی پہنچے ،پولیس کا کہناتھا کہ برف باری کے باعث چیتے نے آبادی کا رخ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق وہاں ایک اور چیتا تھا جس نے اپر دیر کے نہاگ درہ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔