اشتہار

سوات میں ڈینگی مچھر اور اس کی افزائش کے خلاف سرگرمیاں جاری ہیں، محی الدین

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 نومبر 2018ء) محکمہ صحت سوات کے ترجمان محی الدین نے ڈینگی مچھر کی انسدادی سرگرمیوں کے بارے میں واضح کیا ہے کہ ضلع سوات میں 2 مارچ 2018 ء سے ابھی تک محکمہ کے زنانہ و مردانہ فیلڈ سٹاف نے گھروں کے اندر اور باہر سرویلنس سرگرمیاں مکمل کر لی ہیں گھروں کے اندر1470432 اور باہر 396139 ٹوٹل 1866571 افزائشی مقامات چیک کئے گئے ہیں جن میں گھروں کے اندر مثبت 3693 اور باہر 503 ٹوٹل 4196 جگہوں پر لاروا برآمد کیا گیا تھا جسکو موقع پر تلف کیا گیا ہے اس کے علاوہ نالیوں، ندی نالوں، تالابوں، کھڑے پانی اور اطراف میں گرینویل کیمیکل ڈال کر موقع پر تلف کیا گیا ہے مینگورہ شہر کے بعض حساس یونین کونسلوں، تحصیل کبل کی دو یونین کونسلوں اور اسلام پور میں گھروں کے اندر ٹوٹل 17550 گھروں میں مچھر مار سپرے آئی آر ایس مکمل کی گئی ہے اس کے علاوہ مینگورہ شہر اور بانڈی میں روزانہ کی بنیاد پر فاگ سپرے بھی کی گئی انہی حساس یونین کونسلوں میں تقریباً 22 مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کئے گئے جس سے ہزاروں خواتین وحضرات اور بچے مستفید ہوئے مفت تشخیصی ٹیسٹ کے علاوہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور ضرورت کے مطابق متاثرہ مریضوں میں مفت مچھر دانیاں بھی بانٹیں گئیں کمیونٹی اور تعلیمی اداروں میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم چلائی گئی اور اس مقصد کیلئے میٹنگز، سیمینار واکس کا انعقاد بھی کیا گیا ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور واسا نے مشترکہ طورپر اپنی کوشش اور کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ترجمان نے عوام کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے محکموں کے ساتھ تعاون کیا جس کی بدولت محکمہ صحت نے ملیریا اور ڈینگی جیسے موذی امراض اور مچھروں پر بروقت قابو پالیا۔

اشتہار

افزائشاور مضافاتڈینگیسرگرمیاں جاریسواتشہرفوگ سپرےلاروامچھرمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار