سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کرفیو کے اعلانات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سخت ایکشن،پولیس اہلکاروں کو کرفیو کا لفظ استعمال کرنے سے منع کردیا۔ سوات میں ہفتہ کے روز سہ پہر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے اعلانات کئے گئے کہ چار بجے کے بعد سوات میں مکمل کرفیو نافذ ہوگا جس کی خبرزما سوات ڈاٹ کام پر نشر ہوئی۔ خبر شائع ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقاسم علی خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ہدایات کی کہ کرفیو کا لفظ استعمال نا کیا جائے ، سوات میں جزوی لاک ڈاؤن ہے کسی قسم کا کرفیو نہیں لگایا جا رہا ۔