سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد198 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،محکمہ صحت کے مطابق ایک مریض کا تعلق مینگورہ،ایک سیدو شریف،ایک بریکوٹ،ایک گنبد میرہ،ایک لنڈیکس ،ایک چارباغ اور ایک مریض کا تعلق زرخیلہ شموزئی سے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کورونا کے 1258 کیس رپورٹ ہوئے جن میں857 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ198 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔203 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے،ضلع بھر میں56 افراد صحت یاب اور14 افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔