سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سیدو شریف اسپتال میں دم توڑ گیا۔48 سالہ محمد رحمن کا تعلق مینگورہ کے علاقے رحیم آباد سے تھا۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی جس کی تدفین کے لئے انتظامات شروع کردئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش تابوت میں رکھ کر پالیسی کے مطابق تدفین کی جائے گی۔واضح رہے کہ متاثرہ مریض کو کارڈیالوجی وارڈ سیدو شریف اسپتال میں رکھا گیا تھا