سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہو گئی، نیوزی لینڈ سے چار باغ آنے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ خاتون کو کوارنٹائن کر دیا گیا۔متاثرہ خاتون کے شوہر اور بچوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں، مٹہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی رپورٹ بھی نیگٹیو آ گئی ہے، طبی عملہ نے محلہ کو سیل کر دیا اور مزید لوگوں کے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ سوات میں کورونا وائرس کی ایک خاتون میں تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے نیوزی لینڈ سے چند دن قبل سوات کے علاقہ چار باغ آنے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے محکمہ ہیلتھ کے عملہ نے چار باغ پہنچ کر متاثرہ خاتون کو گھر میں کوارنٹائن کر دیااور ان کے شوہر اور بچوں کے ٹیسٹ بھی کر دئیے گئے ہیں جو نیگیٹیو آئے ہیں جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے مذکورہ محلہ کو سیل کر دیا ہے۔