سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد12 ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس کے مزید سات کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد12 ہوگئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں کل 118 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 76 افراد کے ٹیسٹ منفی اور12 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ30 مریضوں کے ٹیسٹ ابھی تک نہیں آئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید10 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سوات میں کورونا وائرس کے مزید سات کیسز سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

CORONANewSwatUpdates
Comments (0)
Add Comment