سوات میں کورونا وائرس سے 38 افراد متاثر ہوئے ہیں،ڈپٹی کمشنر سوات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں کورونا وائرس سے اب تک38 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں 22 متاثرہ خاندانوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ ضلع بھر میں متاثرہ غریب خاندانوں میں 54 پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں، قرنطینہ قرار دینے والے علاقوں میں غرباء میں بھی راشن تقسیم کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں اشیائے خوردونوش کی کوئی قلت نہیں، جزوی لاک ڈاؤن کے باوجود قیمتوں کو برقرار رکھاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں 57ہزارخاندانوں کی رجسٹریشن کرکے حکومت کو بھجوادی گئی ہے ۔اب تک سوات میں 38مریضوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں۔

CORONASwatUpdates
Comments (0)
Add Comment