سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کورونا وائرس کے اب تک 39 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں صرف تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق کل 39 افراد پر کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا جن میں اب تک صرف تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق کل 23 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ان میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 13 افراد کے ٹیسٹ آنا باقی ہے ۔