اشتہار

سوات میں گندے انڈوں کا استعمال کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات میں تواتر کیساتھ مضر صحت اور ناقص بیکری اشیاء بنانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے عوامی شکایات اور عمومی انسپکشن کے تحت سوات کے تحصیلوں بریکوٹ اور بابوزئی میں کارروائیاں کی ہیں۔کاروائی کے دوران گندے انڈوں کا استعمال کرنے والا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ گندے انڈوں کے بڑے پیمانے پر استعمال اور مضر صحت خوراکی اشیاء بنانے پر یونٹس کو سیل جبکہ ملکان کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ برآمد شدہ گندے انڈے موقع پر تلف کردئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی سوات کا کہنا ہے کہ بیکری یونٹس کی کڑی نگرانی ہورہی ہے اور خوراکی اشیاء بالخصوص بیکریوں کی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن عید تک جاری ہیں گی۔

اشتہار

Food Safety
Comments (0)
Add Comment

اشتہار