سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع کرک کے علاقہ بانڈہ داؤد شاہ میں عوام اور گیس سپلائی کرنے والی کمپنی مول کے مابین پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے گیس کی سپلائی کم ہوگئی ہے ۔
جس کی وجہ سے شمالی رجن باالخصوص سوات جو کہ آخری سرے پر واقع ہے میں عوام کو پریشر کی کمی کا سامنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ گیس کی سپلائی 315 ایم ایم سی ایف ڈی سے 130 ایم ایم سی ایف ڈی پر آئی ہے۔