سوات(زماسوات ڈاٹ کام:07جنوری2017ء) سوات میں گیس لیکج اور بجلی شارٹ سرکٹ سے 2مکانات جل گئے۔ مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں گیس پائپ لیکج سے ظاہر زادہ ولد شیرین زادہ کے مکان میں آگ لگ گئی۔ اہل خانہ نے بھاگ کر جان بچائی۔ تاہم گھریلو سامان اور فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔ دوسری جانب تحصیل کبل کے علاقے مانڑئی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے نورخان ولد تو رخان کے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بھی گھریلو سامان اور فرنیچر جل گیا ہے جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچاہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔