اشتہار

سوات میں ہزاروں کیمسٹوں نے مرحلہ وار احتجاج و شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22اپریل2018) سوات میں ہزاروں کیمسٹوں نے مرحلہ وار احتجاج و شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا،گزشتہ روز سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سوات کیمسٹ کے تمام تحصیلوں کے صدور اور عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگست ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال مئی میں ڈرگ ایکٹ ترامیم کئے تھے ایک سال تک ہماری ایسوسی ایشن نے کوششیں کرتے ہوئے ان سے مذاکرات کئے لیکن ہمارے لائسنس بحالی کا مطالبہ پورا نہ ہو سکا گزشتہ ہفتے ہم نے پریس کانفرنس بھی تھی اور اس میں ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ہم نے آج اجلاس بلایا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہم جعلی ادویات فروخت کرنے اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ہے ہم ان عناصر کیخلاف حکومتی کارروائی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اجلاس میں تحصیل عہدیداروں سے تجاویز لی گئی جس کے بعد ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ سوات کی سطح پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کیا جائے گا اور اپوزیشن لیڈر واضح نہ ہونے کیوجہ ہم تمام پارٹیوں کے ممبران سے ملاقاتیں کرینگے اور ان تک اپنے مطالبات پہنچائیں گے تاکہ وہ ہمارے مطالبات اسمبلی فلور پر اُٹھا کر اسے منوا سکے اگر وہ ہمارے لئے اسمبلی فلور پر مطالبات منظور کرنے میں ناکام ہو گئے تو ہم بھر عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے اور اس کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر ان سب مذاکرات کے حوصلہ افزاء نتائج نہ نکلے تو شٹر ڈاؤن اور احتجاج کرکے میڈیکل سٹور بند کرینگے انہوں نے کہا کہ ٹریڈرز فیڈریشن کے نمائندوں سے بھی اس سلسلے میں مشاور ت کی جائے گی تاکہ وہ ہمارے ساتھ شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ساتھ دیں اور ہمارے جائز مطالبات منوانے کیلئے ہمارا ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ سوات میں 3500 کیمسٹ ہیں اگر یہ کیمسٹ بیروزگار ہو گئے تو بیروزگاری کا سیلاب اُمڈ آئے گا اور لوگ فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔

اشتہار

ChemistsProtestShutterdown

اشتہار