سوات میں 22 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں 22 افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں 25 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئے گئے تھے جس میں 22 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 3 افراد جن کا تعلق خوازہ خیلہ کے مختلف علاقوں سے ہیں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق خوازہ خیلہ میں متاثرہ شخص علی بخش کے خاندان کے ساتوں افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آئے ہیں، اور ان کو کوروناوائرس سے پاک قرار دے دیا گیا ۔

Deputy CommissionerSwat
Comments (0)
Add Comment