سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی90کلومیٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔