اشتہار

سوات میں 4.9 شدت کا زلزلہ، گہرائی دس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کے روز 10:30 بجے سوات سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔ مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں آج ہونے والے جھٹکوں کی شدت زیادہ تھی۔

اشتہار

Earthquake
Comments (0)
Add Comment

اشتہار